پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ روبیو نے کہا پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی۔
میڈیاذرائع کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھاکہ بعض لوگوں کی رائے غلط بھی ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک ہونے کے ناطے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
مودی سرکار کی جانب سے واشنگٹن کے کردار کو نظر انداز کرنے کے دعوے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے بیان نے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹیمی بروس
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :