امریکا نے اقوام متحدہ کی فلسطین نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
واشنگٹن/جنیوا: امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل اور امریکی حکام کے خلاف تنقید پر پابندیاں لگا دی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فرانچیسکا البانیز پر "امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش" کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
فرانچیسکا البانیز، جو ایک اطالوی وکیل اور ماہر قانون ہیں، نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ (genocide) قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ میں اسلحہ کی پابندی اور اسرائیل سے تجارتی و مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فرانچیسکا البانیز نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "میں ہمیشہ کی طرح انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں۔" انہوں نے الجزیرہ کو دیے گئے پیغام میں امریکی اقدام کو ’مافیا طرز کی دھونس‘ قرار دیا۔
Today I am imposing sanctions on UN Human Rights Council Special Rapporteur Francesca Albanese for her illegitimate and shameful efforts to prompt @IntlCrimCourt action against U.
Albanese’s campaign of political and economic… — Secretary Marco Rubio (@SecRubio) July 9, 2025
رواں ماہ کے آغاز میں شائع ہونے والی ان کی رپورٹ میں 60 سے زائد کمپنیوں کو اسرائیلی کارروائیوں میں شراکت دار قرار دیا گیا تھا، جن میں اسلحہ ساز، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ادارے شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور متعدد عالمی انسانی حقوق اداروں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو سزا نہیں بلکہ تحفظ دیا جانا چاہیے۔
Just to be sure, on this day more than ever: I stand firmly and convincingly on the side of justice, as I have always done. I come from a country with a tradition of illustrious legal scholars, talented lawyers and corageous judges who have defended justice at great cost and… https://t.co/Oytoeg5QMo
— Francesca Albanese, UN Special Rapporteur oPt (@FranceskAlbs) July 9, 2025ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل ایگنیس کالامارڈ نے کہا: "ایسے تمام حکومتوں کو جو قانون کی بالادستی اور بین الاقوامی انصاف پر یقین رکھتی ہیں، چاہیے کہ وہ ان پابندیوں کے اثرات کو روکے اور فرانچیسکا البانیز جیسے نمائندوں کی آزادی کا دفاع کریں۔"
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرانچیسکا البانیز اقوام متحدہ
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔