بحرانی حالات میں ایس ای سی پی کی عیاشی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنماؤں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مالم جبہ میں پرتعیش کانفرنس کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول بے حسی پر مبنی اور قومی وسائل کا زیاں قرار دیا ہے۔ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر رجسٹرار کانفرنس منعقد کی جس پر تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ کاروباری برادری کے رہنماؤں نے اقدام کو کاروباری طبقے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک مالی دباؤ میں پسا ہوا ہو، جب ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کاروباری فیسوں، ریگولیٹری بوجھ اور مہنگائی سے عوام پریشان ہوں، ایسے وقت میں ایک ریگولیٹری ادارے کا یہ شاہانہ انداز ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری کی پالیسی کو ایس ای سی پی نے کھلم کھلا مذاق بنایا ہے۔ یہ ادارہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ جب پورے ملک میں اخراجات کم کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہوں تو ایسے میں ایک ریگولیٹر کا پہاڑی مقام پر کانفرنس کرنا قومی مفاد سے انحراف ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس سی سی پی کا ماضی بھی شفاف نہیں رہا۔ یہ ادارہ بارہا غلط فیصلے کر چکا ہے اسٹاک مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں ست نرمی کرتارہا ہے۔سٹاک کریش میں چھوٹے سرمایہ کار تباہ ہوتے ہیں لیکن بااثر بروکروں کے خلاف کبھی سنجیدہ کارروائی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایس سی سی پی کی پالیسیوں نے کاروباری لاگت بڑھا دی ہے۔ رجسٹریشن سے لے کر فائلنگ تک ہر مرحلے پر فیسیں بڑھائی گئی ہیں اور اس آمدنی کو عوامی فلاح کی بجائے پرتعیش سرگرمیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔