ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملائشیا کے وزیراعظم سے ملاقات؛ باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وزیراعظم کی نیک تمنائیں ملائشین قیادت کو پہنچائیں،اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،
اسحاق ڈار نے آسیان چیئر کے طور پر ملائشیا کی قیادت کو سراہا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں ملائشیا کے تعمیری کردار کو خوش آئند قرار دیا،اسحاق ڈار نے آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم انور ابراہیم نے خیرسگالی جذبات پر گرمجوشی سے اظہار تشکر کیا،
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
انور ابراہیم نے پاکستان سے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،فریقین کے درمیان حلال سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی،پاکستان سے گوشت، زرعی مصنوعات اور چاول کی برآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار کا دورہ آسیان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی ہے،
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
روسی، کینیڈین وزرائے خارجہ سے ملاقات، تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا: اسحاق ڈار
کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان، روس اور کینیڈا نے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کینیڈین اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ نے آئندہ ہفتے ایس سی او اجلاس میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں پاکستان کمیونٹی کی لگن اور شراکت کی تعریف کی۔