پاکستان، روس میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ صنعتی شراکت داری کی تجدید ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر، وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ فعال بنانا اور اس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ "روس کی مدد سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی ہمارے باہمی تاریخی تعلقات اور صنعتی ترقی کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔" یاد رہے کہ پاکستان سٹیل ملز 1971 میں سوویت یونین کے تعاون سے قائم کی گئی تھی اور آج بھی پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی ایک پائیدار علامت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان سٹیل ملز اور روس
پڑھیں:
پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کی نئی تاریخ رقم، اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اسٹیل ملز کی بحالی کے بعد تعلیم یافتہ طبقے کیلئے ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے .
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ملکوں کے حکام نے اسٹیل ملز بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار اور روس کے متعلقہ افسر نے دستخط کیے، معاہدہ کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بحالی میں روس کی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہوگی، پاکستان اسٹیل ملز روس کے تعاون سے ہی بحال ہوگی۔
ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، اسٹیل ملز کی بحالی سے روزگار اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
ہمک:فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ، ہر طرف دھواں ہی دھواں ،ریسکیوآپریشن جاری