کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کے وحشیانہ قتل کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ انسانی حقوق سندھ نے کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ ارییبہ کے وحشیانہ قتل کا فوری نوٹس لیا ہے۔ انسانی حقوق پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راجویر سنگھ سوڈھا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس آغا فخر حسین نے قانونی ٹیم کے ہمراہ وقوع کی جگہ کا دورہ کیا۔آغا فخر حسین نے بتایا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ نے جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم اور فرانزک/ڈی این اے کے نمونے لینے کے عمل کو یقینی بنایا اور مقتول لڑکی کے اہل خانہ کو ایف آئی آر اور قانونی چارہ جوئی کے لئے بھی بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔ مقتول لڑکی کے اہل خانہ کو پولیس کے ساتھ مربوط تعاون کے لئے بھی اقدامات کئے گئے۔ ڈائریکٹر انسانی حقوق محکمہ سندھ آغا فخر حسین نے مقتول لڑکی کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ مقتول لڑکی کے اہل خانہ کو انصاف اور مکمل احتساب کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔