کراچی:

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر واقع فیروزآباد تھانے کی حدود میں سنار سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واردات سے کچھ دیر قبل ہی ریکارڈ ہوئی ہے۔

فوٹیج میں مدعی نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ ان کی شناخت موٹر سائیکل اور کپڑوں کے رنگ کی مدد سے کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز کی اسکروٹنی کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی مکمل نقل و حرکت اور شراکت داروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد گیس کے بل نے اللہ دتہ کی نیندیں اُڑا دیں

ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا،
متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے، بظاہر اعداد و شمار کمپیوٹر کی غلطی لگتی ہے، متاثرہ صارف کا بل صحیح کر کے نیا بل جاری کیا جائے گا۔
بعد ازاںسوئی ناردرن حکام نے بھاری بھر کم بل جاری کرنے کی غلطی تسلیم کر لی۔
سوئی ناردرن حکام نےمتاثرہ شہری کا بل درست کرکے نیا بل جاری کردیا، صارف اللہ دتہ راجہ کو 40 ہزار240 روپے کا نیا بل جاری کیا گیا۔
حکام نے کمپیوٹرکی غلطی قرا ردے کرنیا بل جاری کیا ، بل کی عدم ادائیگی پر گزشتہ ماہ متاثرہ شہری کا کنکشن منقطع کیا گیا تھا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان بھتہ خور نکلے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • شاہراہ نورجہاں پرپولیس سے مقابلے میں ملزمان کی شناخت
  • کراچی، سنار سے ڈاکو 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • کراچی: والد کے انتقال پر سعودیہ سے آئے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ایک ڈاکو گرفتار
  • کراچی کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ گئی
  • راولپنڈی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر 9ویں جماعت کا طالبعلم قتل
  • کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
  • 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد گیس کے بل نے اللہ دتہ کی نیندیں اُڑا دیں
  • کراچی میں والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنیولا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل