تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد گزشتہ روز اس کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے سندھ کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سپل ویز کے ذریعے پانی کے اخراج سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کی مقدار 2,60,000 سے 2,70,000 کیوسک تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والی مقامی آبادی پر کڑی نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے دریا کے ساتھ واقع نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دریائے سندھ کے قریب رہنے والے افراد، خصوصاً ماہی گیر اور مویشی پالنے والوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلاب کی وارننگ جاری

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے لوگوں کو دریائے سندھ کے کنارے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اسپل ویز دوپہر 12:30 بجے کھولے گئے۔

خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ کنڈ، خیرآباد، جبی مندوری، شوئنگی، ماماخیل، کہی اور دیگر قریبی علاقوں کے رہائشی دریا سے دور رہیں، کیونکہ یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ادھر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 13 اور 14 جولائی کو ہونے والی بارشوں کے باعث دریائے کابل اور دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا خطرناک سلسلہ کیا تباہی لا سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

این ڈی ایم اے کے مطابق، نوشہرہ میں دریائے کابل میں کم سطح کے سیلاب کا امکان ہے، اسی طرح دریائے سوات، پنجکوڑا اور برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارشوں کے دوران ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ضرورت کے وقت مدد اور رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپل ویز این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے تربیلا ڈیم دریائے سندھ دریائے سوات دریائے کابل ماہی گیر مویشی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپل ویز این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے تربیلا ڈیم دریائے سندھ دریائے سوات دریائے کابل ماہی گیر مویشی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پڑھیں:

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے ۔

اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں۔

قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے۔

سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
  • دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
  • لاڑکانہ: دریائے سندھ کے کنارے ناظم کلہوڑو گاؤں کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے عارضی جھونپڑیاں قائم کر لی ہیں
  • دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیر آب
  • دریائے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بند ٹوٹ گئے، دیہات زیرِ آب
  • دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ