بیجنگ : 2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم چین کے شہر  چھوانگ چو میں شروع ہوا۔ اس فورم کا موضوع “ڈیجیٹل انٹیلی جنس میری ٹائم سلک روڈ   کا مشترکہ مستقبل  – سائبر اسپیس میں ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کیا جائے”۔ فورم میں دنیا بھر کے 49 ممالک اور خطوں اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  پبلیسٹی  ڈپارٹمنٹ کے سربراہ  لی شو لے نے فورم سے خطاب کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو  نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر  اور سائبر سپیس میں  ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی شکل دینے کی راہ ہموار کی ہے۔چین “بیلٹ اینڈ روڈ” کے شراکت دار ممالک کے ساتھ شاہراہ ریشم کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے، ڈیجیٹل ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے۔ ڈیجیٹل شاہراہ ریشم کی شراکت داری، عالمی ترقیاتی تجویز پر عمل درآمد اور “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک نیا نقطہ بن گئ ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیلٹ اینڈ روڈ

پڑھیں:

کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری