پی ٹی آئی نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ذرائع نے بتایا کہ 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا پی ٹی آئی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔