پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئئ تاریخ رقم کرلی، انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کرلی۔
ترجمان ایٹمک انرجی کے مطابق عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں گولڈ میڈل حاصل کیا، مقابلے فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں اسٹیم کیرئیر پروگرام STEM Careers Programme کے تحت شرکت کی۔
ترجمان ایٹمک انرجی کمیشن نے کہا کہ ایچ ای سی اور پیاس کا مشترکہ منصوبہ ہے، ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمن نے کی۔
ترجمان نے بتایا کہ جن کا تعلق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگNational Institute of Biotechnology and Genetic Engineering (NIBGE) سے ہے، جو PIEAS کا ذیلی ادارہ ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عیان اسلم نے Honorable Mention حاصل کی۔
مس سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول، راولپنڈی) اور مس عروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکرگڑھ نارووال) نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
PIEAS، جو PAEC کے زیرِ سرپرستی کام کر رہا ہے، ہر سال National Science Talent Contest (NSTC) کا انعقاد چار مضامین — فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور ریاضی — میں کرتا ہے۔
یہ مقابلہ National Physics Talent Contest (NPTC) کا توسیعی ورژن ہے، جس کا آغاز 1995 میں ہوا اور 2003 سے یہ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔
پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیڈ International Physics Olympiad میں 2001 سے، Mathematics Olympiad میں 2005 سے، اور Biology و Chemistry Olympiads میں 2006 سے شرکت کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 380 سے زائد طلبا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 140 میڈلز جیت چکے ہیں، جبکہ ملک بھر کے HEC اداروں میں منعقدہ 240 سے زیادہ تربیتی کیمپس میں 4,500 سے زائد طلبا کو تربیت دی جا چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)میٹرک امتحانات میں تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے،محمد احمدنے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔(جاری ہے)
محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔
گزشتہ روزمیٹرک کے نتائج کااعلان کر دیاگیاتھا جس کے مطابق لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیاتھا۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔فیضان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم تھا جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اپنی کامیابی پرفیضان کا کہنا تھا کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر تھا۔سکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا تھاسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا تھااس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور سکول کی عزت افزائی کی تھی۔ اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کیلئے ایک روشن مثال تھی۔یاد رہے کہ لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔میٹرک امتحانات میں لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی تھی۔ دونوں نے 1188 نمبر حاصل کئے تھے۔ محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے نمبرپر رہے تھے۔ محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔