کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کچھ عرصہ قبل افغانستان سے داخل ہوئے تھے، ہلاک دہشت گرد گزشتہ سال چینی شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول، گرنیڈ، خودکش جیکٹس اور ڈائری ملی ہے، ڈائری میں ٹارگٹ لکھے ہوئے تھے۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت زعفران اور قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، حکومت نے زعفران کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی، ایک ہلاک دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید کارروائی شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات

پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔  

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 خوارج سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں ہلاک دہشتگردوں سے ملنے والی ڈائری میں کیا درج تھا؟
  • سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، چائنیز پر حملے میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک
  • بنوں، پولیس کا آپریشن، دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار
  • سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک