لگتا ہے زائرین پر پابندی کا فیصلہ کہیں اور سے مسلط کرایا گیا ہے، علامہ رمضان توقیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی مسائل پاکستان حکومت نہیں سنبھال سکتی تو واضح کرے، ہم طالبان حکومت سے بھی رابطہ کر کے زائرین کے لئے افغانستان کا راستہ مانگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ محمد رمضان توقیر نے قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اربعین کے موقع پر ایران عراق جانے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں کو بند کرنا حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس میں شریک زائرین سالاروں کے ہمراہ انہوں نے مزید کہا کہ ایران، عراق اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات کے موقع پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو زمینی راستے کے زریعے ایران عراق داخلے کی مکمل اجازت ہو گی مگر پاکستانی وزیر داخلہ کا اچانک یہ بیان سامنے آنا کہ اربعین کے لئے زمینی راستے بند کر دئیے گئے ہیں، حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ مسلط کرایا گیا ہے کیونکہ حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی مسائل پاکستان حکومت نہیں سنبھال سکتی تو واضح کرے، انہوں نے کہا کہ ہم طالبان حکومت سے بھی رابطہ کر کے زائرین کے لئے افغانستان کا راستہ مانگ سکتے ہیں، ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی صورت اربعین کے لئے زمینی راستوں کی بندش قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر قافلہ سالاروں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور دو ٹوک بتا دیا کہ ہر حال میں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بصورت دیگر ہم ملک گیر احتجاج کریں گے، جو ہمارا آئینی اخلاقی اور قانونی حق ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
زائرین امام حسینؑ کیلئے زمینی راستوں کی بندش منظور نہیں، حیدر عباس
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے، دراصل حکومت کا یہ فیصلہ شر پسند عناصر کے سامنے شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ حیدر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی (ع) کے سالانہ اجتماع کو روکنے کیلئے عالمی استکبار کی یہ سازشیں مسلمانان پاکستان کو کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حیدر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر زمینی راستوں سے جانیوالے لاکھوں محبین و زائرین ابا عبداللہ الحسین (ع) پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جانب سے کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے، دراصل حکومت کا یہ فیصلہ شر پسند عناصر کے سامنے شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
حیدر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی (ع) کے سالانہ اجتماع کو روکنے کیلئے عالمی استکبار کی یہ سازشیں مسلمانان پاکستان کو کسی صورت قبول نہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت یہ جابرانہ اور آمرانہ فیصلہ فی الفور واپس لے اور زائرین امام حسین (ع) کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کیساتھ زمینی راستوں کو بحال کیا جائے۔