مرڈوک اور وال اسٹریٹ جرنل مقدمہ نمٹانے کے خواہشمند ہیں، ٹرمپ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ مرڈوک اسے کنٹرول کرتے ہیں، شاید کرتے ہوں، شاید نہ کرتے ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’وہ ہمارے ساتھ کچھ معاملہ طے کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ شاید وہ چاہتے ہیں کہ ہم مقدمہ واپس لے لیں، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘‘
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھتے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایپسٹین کو دی گئی سالگرہ کی مبارکباد جعلی ہے اور یہ خبر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے شائع کی گئی۔
پیر کو عدالت میں دائر ایک درخواست میں ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ روپرٹ مرڈوک کا فوری بیان ریکارڈ کیا جائے۔ دوسری جانب، وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وال اسٹریٹ جرنل
پڑھیں:
سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ
فائل فوٹو۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کے بینکوں کے صدور/سی ای اوز ممتاز صنعتکاروں اور تاجر برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے، سندھ واحد حکومت ہے جو تھانوں کو براہ راست بجٹ فراہم کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بہترین سڑکیں تعمیر کی ہیں، کراچی کی تمام سڑکیں، نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیر کیے ہیں۔