Jang News:
2025-07-31@07:42:24 GMT

اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بنیک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 38 ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر تقریباً 30 ارب ڈالرز تھیں۔

 جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں تمام ادائیگیاں وقت پر کی گئیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال میں گروتھ ریٹ 2.

7 فیصد رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں زرعی شعبہ بہتر ہونے سے نمو بڑھے گی، موجود مالی سال میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں آئندہ بھی اضافے کا امکان ہے، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔


ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گزشتہ مالی سال مالی سال میں اسٹیٹ بینک اضافہ ہوا

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا

اشرف خان: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا،  ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی پر سروے رپورٹ جاری کردی ۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس۔30 جولائی کو ہوگا
پالیسی کمیٹی اہم معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گی
ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیا
نیٹ ۔
۔ 56 فیصد کی رائے میں شرح سود 50 سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات
۔ 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع
سروے کے مطابق پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا
کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کردیا
ساٹ ۔۔جاوید بلوانی ،کراچی چیمبر صدر
سروے کے مطابق مالی سال 26 میں مہنگائی کی اوسط شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقعات ہیں ۔۔۔ جبکہ جولائی 25 میں مہنگائی کی شرح 3 سے 3.50 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے
ایسوسی ایشن آف بلڈز اینڈ ڈیلوپرز چئیرمین حسن بخشی نے شرح سود 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔کہا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا سارگ ہی تعمیرات و ہاوسنگ کے شعبے کو بحال کیا جاسکے گا
ساٹ
حسن بخشی ،چئیرمین آؓباد
سروے رپورٹ کے مطابق سروے میں 51 فیصد کی رائے میں دسمبر 25 تک ڈالر 285 سے 290 روپے کے درمیان رہے گا۔۔ بزنس مین کا کہنا ہے کہ دینا بھر کی معیشت ترقی کے لئے شرح سود کم کررہی ہیں ۔۔۔ اگر پاکستان میں بھی کمی ہوئی تو اس سے معیشت کو ہی فائدہ ہوگا ۔۔ اشرف خان کراچی۔۔۔۔۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

۔۔گرافکس۔۔۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس30 جولائی کو ہوگا
پالیسی کمیٹی اہم معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گی
ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیا
۔ 56 فیصد کی رائے میں شرح سود 50 سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات
۔ 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع
پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا
مالی سال 26 میں مہنگائی کی اوسط شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقعات
جولائی 25 میں مہنگائی کی شرح 3 سے 3.50 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع

چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے ؛ گوہر اعجاز
  • مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
  • سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک شرحِ سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے:زاھد اقبال چودھری
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا