رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔
گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو
اپڈیٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کےلیےجی ڈی پی کی شرح 3.6 فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ اسی مد ت کےلیے سرکاری طور پر طے شدہ ہدف 4.2 سے کم ہے۔
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے مطابق بین الاقوامی معیشت کی ترقی کی رفتار 2025 میں 9 فیصد تھی جو کہ 2026 میں 3.1 فیصد رہے گی۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی جی ڈی پی جی ڈی پی کی شرح مالی سال گیا ہے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :