Al Qamar Online:
2025-09-17@23:56:34 GMT

ہم سب کے سنجو بابا 66 سال کے ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت آج اپنی 66 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مداحوں اور بالی وڈ شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر سنجے دت کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کی صحت، خوشیاں اور مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

66 برس کی عمر میں بھی سنجے دت کا انداز، شخصیت اور انرجی نوجوان اداکاروں کے لیے ایک مثال ہے، اور ان کا فلمی سفر 1981 سے اب تک بھرپور انداز سے جاری ہے۔

بھارتی فلم نگری کے ’بابا‘ کہلانے والے سنجے دت کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنی فلمی صلاحیتوں سے لاکھوں دل جیتے بلکہ اپنی نجی زندگی، تنازعات، جیل، اور واپسی کے سفر کے باعث ہمیشہ خبروں کا مرکز بھی رہے۔

سنجے دت کا فلمی کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، لیکن ان کی پرسنالٹی اور اسٹائل ہمیشہ ہی ان کے مداحوں کے لیے متاثرکن رہے۔

فلم ’’روکی‘‘ سے آغاز کرنے والے سنجے دت نے ’’واستو‘‘، ’’کھل نائک‘‘، ’’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘‘، ’’لگے رہو منّا بھائی‘‘ اور ’’اگنی پتھ‘‘ جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

شاہانہ طرز زندگی کے عادی سنجے دت کے پاس مہنگی گاڑیوں کا ایک شاندار کلیکشن موجود ہے، جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔

وہ مہنگی گھڑیاں، جوتے اور کپڑوں کے شوقین بھی ہیں اور اکثر ایونٹس میں اپنے منفرد اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

سنجے دت ممبئی کے پوش علاقے میں ایک عالیشان بنگلے میں رہائش پذیر ہیں، جسے انہوں نے اپنی بیوی مانیاٹا دت کے ساتھ مل کر خوبصورتی سے سجایا ہے۔

ان کی رہائش گاہ میں جم، ہوم تھیٹر، اور اوپن ایئر لاؤنج سمیت ہر سہولت موجود ہے جو ان کے شاہانہ ذوق کی عکاسی کرتی ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر 2018 میں فلم ’’سنجو‘‘ بھی بن چکی ہے، جس میں رنبیر کپور نے ان کا کردار نبھایا۔ فلم کو خوب پزیرائی ملی اور سنجے دت کی متنازع زندگی کی جھلک سب کے سامنے آئی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

خیرپور،کارالٹنے سے 4افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) ٹنڈومستی قومی شاہراہ کے مقام پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ سمیرا ،6 سالہ اقصیٰ ، 30 سالہ عبدالرحمن اور خاتون مرک سنجرانی موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ 2افراد عارف سنجرانی ، وقار احمد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں سول اسپتال خیرپور لائی گئی جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان کراچی سے واپس کندھکوٹ جارہا تھا کہ واقعہ رونما ہوگیا آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی
  • ہالی ووڈ کے ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • خیرپور،کارالٹنے سے 4افراد جاں بحق
  • ’فری فلسطین‘ ایمی ایوارڈز میں فلسطین کے حق میں آوازیں بلند
  • بکروالوں کی سالانہ ہجرت: بقا کی جنگ یا روایت کا تسلسل؟
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ