بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں خاتون اول اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے، دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکنِ صوبائی اسمبلی قاسم سومرو بھی شریک تھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ آصفہ بھٹو زرداری کے درمیان

پڑھیں:

حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-2-21

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو