کراچی بورڈ: دہم جماعت جنرل گروپ کی مارکس شیٹس جاری، پرائیویٹ امیدواروں کو ڈاک کے ذریعے ارسال
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2025 کے پہلے سالانہ امتحانات ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اگست سے دیے گئے شیڈول کے مطابق مارکس شیٹس بورڈ آفس کی دوسری منزل، بلاک B، کمرہ نمبر 59 سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک حاصل کریں۔
مارکس شیٹس حاصل کرنے کے لیے اسکول ہیڈ ماسٹر یا ان کے بااختیار نمائندے کو دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر ہمراہ لانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر مارکس شیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کراچی میٹرک بورڈ امتحانی ٹیم کی نتائج میں ہیراپھیری، وزیراعلیٰ کا کارروائی کا حکم
جاری کردہ شیڈول کے مطابق:
جمعہ، یکم اگست: نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد
ہفتہ، 2 اگست: جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل
منگل، 5 اگست: لانڈھی، کورنگی، ملیر، بن قاسم
بدھ، 6 اگست: صدر، لیاری، کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ
دریں اثنا، تمام پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے طلبہ کے لیے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اگست سے 29 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔ یہ فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس کے بوتھ سے حاصل اور انہی بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی مارکس شیٹس جاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی مارکس شیٹس جاری مارکس شیٹس جاری
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔