Islam Times:
2025-08-01@16:30:51 GMT

اپوزیشن کی اے پی سی

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد خان شیرانی، لیاقت بلوچ، اسد قیصر، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی، ساجد ترین، مصطفےٰ نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد خان شیرانی، لیاقت بلوچ، اسد قیصر، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی، ساجد ترین، مصطفےٰ نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ یہ ملک رضاکارانہ فیڈریشن کی بنیاد پر قائم ہے، اس ملک میں عملاً آئین معطل ہو چکا ہے، ہمیں ہوٹل میں اے پی سی نہیں کرنے دی گئی۔ نواز شریف، آپ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، خدا کے لئے ملک میں آئین کی بالادستی کو فروغ دیں، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم امریکا کو یہاں سے ایک قرارداد منظور کروا کر بھیجیں گے، اس قرارداد میں ہم امریکا کو بتائیں گے کہ جو آپ معاہدے کر رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔

منی لانڈرنگ کا الزام، ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی  کےبھارت چھوڑنے پر پابندی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، اپوزیشن صرف تنقید برائےتنقید کرتی ہے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردیتے ہوئے ناکام اے پی سی قرار دیا۔

عطا تارڑ نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خاندان ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہے، وہ اپنے خاندانی اثاثوں سے متعلق بھی قوم کو بتائیں، ایران کے صدر کل سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے، یہ لوگ دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپوزیشن والےعوام کوبیوقوف نہیں بنا سکتے۔

امریکا سے لے کر زیمبیا تک ہر ملک کو خبردار کرتےہیں اس ناجائز حکومت کے ساتھ کسی معاہدے تسلیم نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوعالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی پذیرائی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے گئے، پی ٹی آئی دورمیں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اپوزیشن کے پاس پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں، کاش یہ لوگ ذاتی سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بات کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ کاش یہ لوگ190 ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرتے، نومئی کے کیسز میں ملزمان کا شفاف ٹرائل ہوا، نو مئی کیسز کے فیصلے میرٹ پر ہوئے، سانحہ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ناکامی پی ٹی آئی والوں کا مقدر ہے، ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا
  • اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس
  • ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس
  • نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید
  • جمہوریت کی باتیں کرنے والے آج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پریس کانفرنس، حکومت پر سخت تنقید
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا