عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے ون چترال سے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست معظم بٹ نے کہاکہ درخواستگزار این اے ون چترال سے ایم این اے منتخب ہوئے،سپیکر نے بغیر نوٹس نااہلی کا ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن نے سنے بغیر درخواست گزار کو نااہل کیا، قانون کے تحت 90دن میں ریفرنس پر فیصلہ ضروری ہے،وکیل درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزاسنائی،ہم نے سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن سے روک دیا، عدالت نے کہاکہ فیصلہ ہونے تک ضمنی الیکشن نہ کرایا جائے،عدالت نے اٹارنی جنرل اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی۔
سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کو اے ون چترال ضمنی الیکشن
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اس اپیل کو تقرری قانونی ثابت کرنے کیلئے دائر کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔