ایف آئی اے،انٹرپول کی مشترکہ کارروائی،قتل کا ملزم عراق سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں اس کی حوالگی ممکن ہو سکی۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت مطلوب ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ موثر تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف ا ئی اے
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔