عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں، امریکی قونصل خانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: امریکی قونصل خانے
پڑھیں:
کراچی میں امریکی عہدیداروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ہوٹلوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں امریکی سرکاری عہدیداروں کی عارضی طور پر نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔