فاسٹنگ بدھا کی نقل ویتنام کے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
VIETNAM:
پاکستان کے سفیر خدایار مری کے ذریعے فاسٹنگ بدھا کی انتہائی مہارت اور احتیاط سے تیار کی گئی نقل دوسری صدی کے گندھارا دور کا ایک شان دار شاہکار باضابطہ طور پر ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹنگ سدھارتھ کا اصل مجسمہ سیکری پاکستان میں دریافت ہوا اور لاہور میوزیم میں رکھا گیا ہے جو روشن خیالی کے حصول میں شہزادہ سدھارتھ کی گہری سادگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی گئی نقل نظم و ضبط، لچک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کو مجسم کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تقریب کا آغاز ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سیکریٹری جنرل ٹچ ڈک تھن کی زیرقیادت مقدس دعاؤں سے ہوا، جنہوں نے ننہ بن کے سفر سے قبل پاکستانی سفارت خانے میں مجسمے کو سلام پیش کیا۔
بائی ڈنہ پگوڈا میں مجسمہ کا استقبال انتہائی قابل احترام تھیچ من کوانگ بدھ مت کی ایک روایتی رسم سے کیا اور تقریب میں ویتنامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔
پاکستانی سفیر خدایار مری نے بدھ مت کے ورثے کے تحفظ اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے شان دار ورثے، تمام مذاہب کے احترام اور امن کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
خدایار مری نے کہا کہ رواداری اور احترام اسلام کا جوہر ہے اور اس طرح کے تبادلے سفارت کاری اور ہم آہنگی کو تقویت دیتے ہیں۔
تھیچ من کوانگ نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے والے بین المذاہب خیر سگالی کی علامت کے طور پر اس اقدام کو سراہا۔
تقریب کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی کی دعا کے ساتھ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار
چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری تمام آزمائشوں سے پوری اتر چکی ہے اور روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی پاک چین دوستی کو فروغ دینے کے لئے ہرطرح کی کوششیں کرنے کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس جنیوا میں منعقد ہوئی۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس بین الپارلیمانی یونین اور مختلف ممالک کے قانون ساز اداروں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔
چاؤ لیجی نے کانفرنس کے عام مباحثے کی صدارت کی.موجودہ کانفرنس میں 120 ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 31 جولائی کو اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس کے اعلیٰ سطحی اعلامیے کو منظور کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد ای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنیکا حکم اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم