پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ، آصف زرداری مسعود پزشکیان ملاقات کا اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور انہیں باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بڑھنے سے روکنا اور مربوط سفارتی کوششیں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ایران کی جانب سے علاقائی معاملات پر اصولی مؤقف اور پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر تہران کی حمایت کو سراہا اور مشکل اوقات میں ایران کی طرف سے یکجہتی کے مظاہرے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور ایران ایک پُرامن اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ صدر نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بھی جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
صدر زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران 3 اہم معاہدے طے، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے 12 روزہ جنگ کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری ایرانی صدر ایوان صدر دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدر مملکت ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرانی صدر ایوان صدر دوطرفہ تعلقات ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدر مملکت ملاقات وی نیوز پاکستان اور ایران مسعود پزشکیان ایرانی صدر ایران کے ادا کیا کے لیے
پڑھیں:
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری زرعی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے دورے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق زرعی مصنوعات کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزارت زراعت اگلے دو ہفتوں کے اندر ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان روانہ کرے گی تاکہ ایران کو پاکستانی مکئی کی برآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ جام کمال خان نے پاکستانی چاول اور گوشت کی درآمدات بڑھانے پر ایرانی فریق کا بھی شکریہ ادا کیا۔ایران نے پاکستان کی سیڈ کونسلز کے ساتھ بیجوں کی نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام کی پیداوار کے بارے میں مشترکہ مطالعات شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں غذائی تحفظ اور زرعی اختراع کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے۔