تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

ممبئی (آئی پی ایس) بولی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے آخرکار ان افواہوں پر لب کشائی کی ہے جن میں انہیں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا۔2020 میں اس قسم کی افواہیں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں تھیں کہ تمنا بھاٹیہ اور عبدالرزاق نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔یہ چہ مگوئیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب دونوں کی ایک جیولری اسٹور کی تقریب میں شرکت کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی شدہ ہیں۔حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک بھارتی ٹی وی شو کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اس افواہ پر اپنا ردعمل دیا۔اداکارہ نے کہا کہ مذاق مذاق میں عبدالرزاق، انٹرنیٹ بہت ہی عجیب جگہ ہے،

یہ سب بہت شرمناک تھا، وہ اور عبدالرزاق صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور ان کے درمیان بالکل بھی کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس شہر کا نام بھی یاد نہیں رہا، جہاں کے جیولری اسٹور کی افتتاح کے لیے وہ گئی تھیں اور انٹرنیٹ پر ان کی شادی عبدالرزاق سے کرادی گئی۔

اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب ہوتا ہے، جب کسی سے آپ کا کوئی تعلق بھی نہ ہو اور لوگ خود سے ان کے اور آپ کے بارے میں کہانیاں بنا لیں، لیکن ایسے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔تمنا بھاٹیا نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو سمجھا نہیں سکتے، وہ جو چاہتے ہیں، وہی سوچتے ہیں۔تمنا بھاٹیا 2022 سے بھارتی اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم رواں سال اس قسم کی خبریں سامنے آئیں کہ دونوں نے اپنے رومانوی تعلق کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ باقی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ ’’سیلیبریٹی کرکٹ مینیا 2025‘‘ کھیل، تفریح اور حب الوطنی کا تاریخی امتزاج رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل  ڈانس مقابلے کا  آن لائن آغاز ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا نے اور عبدالرزاق

پڑھیں:

خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ  18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ نسل کشی: “یونی لیور” کی خاموشی پر بین اینڈ جیری کے شریک بانی مستعفی
  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • عائشہ عمر نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • خاموشی ‘نہیں اتحاد کٹہرے میں لانا ہوگا : اسرائیل  کیخلاف اقدامات ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی : وزیراعظم 
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • امریکی اسکول میں بچوں کی ہیلتھ اسپیشلسٹ نے نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق استوار کرلیے