اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ نسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’آپ کا سرور‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے۔ ہنسیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی ہے، جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے والدین کے گھر مقیم تھیں۔ تاہم بڑے خاندان کے ساتھ رہنے میں مشکلات پیش آنے پر دونوں نے اسی عمارت میں ایک علیحدہ فلیٹ لے لیا تھا۔
تاہم علیحدہ رہائش کے باوجود دونوں میں مسائل رہے جس کے نتیجے میں دونوں نے علیحدہ رہنے کا فیصلہ لیا۔ تاہم جب بھارتی میڈیا کے ایک ادارے نے سہیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو "غلط" قرار دیا۔
دوسری جانب ہنسیکا کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ یا ردِ عمل تاحال سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر ہنسیکا اور سہیل کی علیحدگی کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی ’بہترین دوست‘ کو دھوکا دے کر اس کے شوہر (سہیل کتوریہ ) سے مبینہ تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور اب انہیں کیے کا نتیجہ مل رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا
دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔
پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت نے اُسے مفرور بھی قرار دے رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جولائی 2024 کو سونیا نے اپنے شوہر کو قتل کرانے کے لیے اپنے بہنوئی وجے کو 50 ہزار روپے دینے کی پیشکش کی۔ بعد میں وجے نے موقع پا کر پریم پرکاش کو قتل کر دیا اور اس کی لاش ایک نالے میں پھینک دی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
اس نے لاش کی ویڈیو بھی سونیا کو بھیجی، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔
سونیا نے بعد میں پولیس کو اپنے شوہر کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کرائی، لیکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود جب مقتول کا کوئی سراغ نہ ملا تو پولیس کو شک ہوا۔
تحقیقات میں موبائل فون کی مدد سے پولیس روہت تک پہنچی، جس نے پہلے گمراہ کیا لیکن آخرکار سب کچھ اگل دیا۔
اس نے بتایا کہ سونیا نے ہی قتل کی سازش تیار کی تھی اور وجے کو شوہر کے قتل کے لیے پیسے دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل، زمانہ جاہلیت کا راستہ
قتل کے کچھ عرصے بعد سونیا نے مقتول کا رکشہ ساڑھے 4 لاکھ میں بیچ دیا اور اس کا موبائل فون روہت کو دے دیا۔ لاش کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق سونیا کی شادی 15 سال کی عمر میں پریم پرکاش سے ہوئی تھی، ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ ادھر روہت پہلے ہی قتل اور اسلحہ رکھنے جیسے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا ملزم وجے ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا، اور اس کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آشنا دہلی سونی پت شوہر قتل ہریانہ