WE News:
2025-08-06@09:07:51 GMT

پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے گزشتہ روز 5 اگست کو ایک احتجاجی کا اعلان کر رکھا تھا پی ٹی آئی رہنماؤں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل جائیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے جیل کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے تاہم یہ دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر نہ پہنچ سکا۔

وی نیوز نے جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاں کہاں احتجاج کیا اور وہ کیوں اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے ابتدائی طور پر پلان کیا تھا کہ ایک جگہ احتجاج نہیں ہوگا بلکہ ہر حلقے ہر شہر میں اپنا اپنا ایک بڑا احتجاج ہوگا، تاہم پیر کے روز رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورت کے بعد  یہ فیصلہ کیا تھا کہ 5 اگست کی صبح 10 بجے تمام اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے اڈیالہ جیل کی جانب بڑھا جائے گا ضمن میں تمام رہنماؤں کو اپنے آبائی حلقوں سے کے پی ہاؤس طلب کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال دے رہی ہے، ملک ترقی کرے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری

5 اگست کی صبح ایک مرتبہ پھر سے پلان میں تبدیلی کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ جمع نہیں ہوں گے بلکہ ان کو قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کر لیا گیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر سمیت درجنوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کی اور وہ اپنے آبائی حلقوں کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اور چند کے پی کے 22 سے 24 ایم این ایز اور سینیٹرز قومی اسمبلی میں موجود رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے آبائی حلقے بونیر میں احتجاجی جلسے کی قیادت کی اور وہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر نے اپنے آبائی حلقے چکدرہ میں احتجاج ریکارڈ کرایا، سابق اسپیکر اسد قیصر اور شہرام تراکئی نے صوابی میں جبکہ مردان میں عاطف خان نے احتجاج کی قیادت کی، یہ رہنما احتجاج میں نمایاں رہے جبکہ دیگر نے علی امین گنڈاپور کے احتجاج میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی : مقتدر حلقوں نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیدیا

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، شاندانہ گلزار، سلمان اکرم راجا، لطیف کھوسہ اور دیگر نے ابتدائی طور پر احتجاج کیا جس کے بعد سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل روانگی کا ارادہ کیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئے گیٹ بند ہونے کے باعث گاڑیوں سے اتر گئے اور گیٹ کے سامنے نعرے بازی کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائے گی کہ گیٹ کو کھولا جائے اور اراکین پارلیمنٹ کو احتجاج کے لیے اڈیالہ جیل جانے دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس گئے تاہم گیٹ نہ کھل سکا جس پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پھر ایک دوسرے گیٹ سے ذریعے اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے، پہلے سے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے اراکین کو بتایا کہ راستوں کی بندش ہے جس وجہ سے اڈیالہ جیل نہیں جانے دیا جا رہا جس پر اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور دیگر جس مقام پر احتجاج کر رہی ہیں وہاں جا کر ان کے احتجاج میں شامل ہوا جائے اور اس طرح اراکین نے اپنی گاڑیاں کو رخ چکری کی طرف موڑ لیا اور علیمہ خان کے ساتھ کچھ دیر کے لیے اظہار یکجہتی کیا اور پھر میں احتجاج ختم کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل بانی عمران خان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف کے پی ٹی ا ئی رہنما خیبر پختونخوا یہ فیصلہ کیا قومی اسمبلی اڈیالہ جیل پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع

پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر امور کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر قرارداد سن لیں۔
پی ٹی آئی رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے ہمارے اراکین کو 10، 10 سال سزا دے دی، اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ کہاں کا ایوان رہ گیا، 10 اراکین اس ایوان سے اٹھائے گئے آپ نے ایکشن نہیں لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بتائیں میں نے پروڈکشن آرڈر جاری کیا یا نہیں۔
اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزائی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے جہاں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا جانا تھا جب کہ باقی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس ہی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ ارکان نے اڈیالہ جیل نہ جانے کا مشورہ بھی دیا۔
اسی صورت حال کے دوران ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا مین گیٹ چین اور تالا لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچا دیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردبئی کے معاشی مرکز میں پاکستان کو مفت زمین، پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بھی معاف پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم پر مذاکرات کی دعوت دیدی عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، کون سا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے بھارت کی کشمیر کو اپنی ریاست بنانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے: اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بانی جیل میں انتظار کرتا رہا، چوری کھانے والے مجنوں پارلیمنٹ  سے ہی نہیں نکلے
  •  اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا پروگرام؛ کوئی رکن پارلیمنٹ جیل کی طرف نہیں گیا، بانی کی بہنیں واپس
  • پی ٹی آئی احتجاج: اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کئی کارکنان گرفتار
  • پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع
  • پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع
  • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟
  • دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حریت رہنما
  • مفرور ارکان پارلیمنٹ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آئیں گے؛  اندر کی کہانی
  • 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع