شاہدرہ میں خوفناک حادثہ، 4افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
11 سالہ بچہ 14 گھنٹے پڑھائی کے بعد اسپتال پہنچ گیا
چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ لڑکا لیانگ لیانگ 14 گھنٹے مسلسل پڑھائی اور ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔چین میں تعلیمی دباؤ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے, جب لیانگ لیانگ نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے ہوم ورک کیا، جس کے بعد رات 11 بجے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور والدین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق اسے تیز سانس لینے، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی، ڈاکٹروں نے اس کی وجہ ہائپر وینٹیلیشن یعنی ضرورت سے زیادہ تیز اور گہری سانس لینا قرار دیاڈاکٹروں کے مطابق بچے کو یہ مسئلہ مسلسل دباؤ اور جذباتی تناؤ کی وجہ سے ہوا، ہسپتال میں بچے کو سانس کے ماسک کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا اور اسے سانس معمول کے مطابق لینے کی ہدایت کی گئی۔چانگشا سینٹرل اسپتال کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں 30 سے زائد ایسے بچے لائے گئے جنہیں اسی طرح کی علامات لاحق ہوئیں، جو پچھلے مہینوں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہیں۔ماہرین نے کہا کہ چین میں تعلیمی دباؤ، امتحانات کا خوف اور موبائل فون کا طویل استعمال بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔