Daily Sub News:
2025-09-21@00:43:49 GMT

امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر ہے ، ماہر معاشیات

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر ہے ، ماہر معاشیات

امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر ہے ، ماہر معاشیات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

واشنگٹن :امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار  کے مطابق،  جولائی میں امریکی غیر زرعی شعبے میں  نئی ملازمتوں کی تعداد مارکیٹ کی توقعات سے بہت کم رہی۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مئی اور جون کے لئے روزگار کے اعداد و شمار  کو کمی کی جانب دوبارہ ایڈجسٹ کیا ہے.


اس کے  پیش نظر  بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے چیف اکانومسٹ مارک زینڈی نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ حالیہ  ڈیٹا  ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت ‘کساد بازاری کے دہانے’ پر ہے۔زینڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاشی مشکلات کا براہ راست تعلق امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی ٹیرف پالیسی اور انتہائی محدود امیگریشن پالیسی سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں افراط زر 2 فیصد کے ہدف سے اوپر ہے اور موجودہ حالات میں فیڈرل ریزرو کے لیے شرح سود اور دیگر ذرائع میں کمی کرکے امریکی معیشت کو بہتری کی جانب لانا کافی مشکل ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد بڑے بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے 4 تاریخ کو انتباہ جاری کیا کہ سرمایہ کار امریکی اسٹاک کی قیمتوں میں کمی کے لیے تیار رہیں کیونکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں معاشی اعداد و شمار کی گراوٹ کی وجہ سے مندی کا سلسلہ جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل میں فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلی بحث، چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل چین۔لاؤس ریلوے سے درآمدی اور برآمدی سامان 3.43 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا چینی وزارتِ تجارت کا درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقاتی مدت میں توسیع کا فیصلہ امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے گھر کی تعمیر ،چین اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں پاکستان مارٹ کا مشترکہ منصوبہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا، عاطف اکرام... فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی معیشت

پڑھیں:

پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ریکوڈک منصوبہ، 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع

پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر منصوبے ریکو ڈک کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،7.7 ارب ڈالر لاگت کے ریکوڈک منصوبے کی پیداوار 2028 میں شروع ہوگی، منصوبے کی تعمیر کے دوران 2028 تک 7 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا، ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن حاصل ہوگی۔ میڈیارپورٹ میں ذرائع وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  37 سال کے منصوبے کیلئے 3.5 ارب ڈالر کی محدود فنانسنگ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، منصوبے کے دوران 90 ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو پیدا ہوگا،  اس دوران 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہونے کی امید ہے،  53 ارب ڈالر آمدن میں 11 ارب ڈالر وفاقی حکومت کیلئے ریونیو شامل ہے ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو  15 ارب ڈالر کے فنڈز حاصل ہوں گے،  بلوچستان حکومت کو بھی 11 ارب روپے مالی آمدن حاصل ہوگی،  بلوچستان کو 9 ارب ڈالر منرل ریسورسز ایکویٹی، 6 ارب ڈالر مفت حصہ ملے گا ۔ریکوڈک دنیا کی سونے اور تانبے کی سب سے بڑی پانچ کانوں میں سے ایک ہے اور ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے
  • ٹرمپ نے امریکی بزنس ویزے کی فیس بڑھا دی، بھارتی کمپنیوں کے اسٹاک گر گئے
  • ’کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی 
  • مہنگائی کے اعداد وشمارجاری ، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ریکوڈک منصوبہ، 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع
  • ٹرمپ کا دیو قامت سنہری مجسمہ نصب
  • پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • جون 2026ء تک وفاق اور صوبوں میں کیش لیس معیشت لے آئیں گے: حکام اسٹیٹ بینک
  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ