فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر صدر آصف علی زرداری کو ہٹا کر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔
جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے ہم جانتے ہیں، یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہےکہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر ایس پی نے کہا
پڑھیں:
ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا، بھارت سمندر کے اندر کوئی کارروائی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کرکے بھارت جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
عروب جتوئی سے رشوت لینے کا مقدمہ این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
مزید :