ریٹرننگ آفیسر کے مطابق امیدواروں کی عبوری فہرست کل (7 اگست) کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 8 اگست سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن  کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طاہرہ جالب کے تجویز کنندگان میں پی پی پی رہنما فیصل میر شامل ہیں۔ دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حافظ نعمان اور رانا مشہود، پاکستان تحریک انصاف کے حماد اظہر اور میاں اویس انجم، جبکہ پیپلز پارٹی کے آصف ناگرہ نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق امیدواروں کی عبوری فہرست کل (7 اگست) کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 8 اگست سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ این اے 129 لاہور کی سیاسی تاریخ میں اہم رہا ہے اور 2024 کے انتخابات میں سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر 103718 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی۔ میاں اظہر کی وفات کے بعد یہ نشست دوبارہ خالی ہوئی جس کے نتیجے میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اے 129 میں ضمنی الیکشن کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی کہاں سے اور کیسے چلی۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں علی ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان حسنین زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گل بائی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
  • سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبرکو ہوں گے
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے
  • 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ امتحان اب ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگا، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ
  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے