وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے منصورہ لاہور کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کشمیریوں کا حق خودارادیت خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔ امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد سے منصورہ میں بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے چیئرمین نذیر احمد قرشی، وائس چیئرمین ثنا اللہ ڈار  سیکرٹری  جنرل،راجہ خالد محمود خان اور پروجیکٹ منیجر احمد حسین شامل تھے۔

وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور  کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کی پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے وفد نے تحریک آزادی اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی ایک مہم شروع کی ہے، جس کی ابتداء میں سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے ضلع زعماء اور الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داروں اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی۔ فارورڈ سپورٹ کے مالک خواجہ مسعود اختر نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بزنس کمیونٹی کے معروف شخصیات شامل تھیں۔ اس  پروگرام میں وفد نے تحریک کشمیر، مہاجرین مقیم کشمیر اور پاکستان کے حالات سے ان کو آگاہ بھی کیا اور ان کی ضروریات اور ان کی ضروریات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی اور بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے بھرپور مذمت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی امیر العظیم سے ملاقات کشمیر اور کے وفد نے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا نومبر میں عالمی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان

پروفیسر محمد ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تمام تحریکوں کے قائدین اجتماع عام میں شریک ہوں گے، فلسطین کے لیے کام کرنے والی تمام عالمی تنظیموں کو بھی اس اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے کہ اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ محمدﷺ اللہ کی شریعت لے کر آئے اور اس کے لیے جدوجہد کی۔ یہ شریعت قیامت تک کے لیے ہے۔ ہم بھی اسی شریعت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے نومبر میں لاہور میں اجتماع ِ عام منعقد کر رہی ہے۔ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کا مقصد شیطانی و طاغوتی قوتوں کے مقابلے کے لیے تیاری کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام تاریخی اور عظیم الشان ہوگا۔ ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ خیبر پختونخوا جنوبی سے بھی ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے لاہور کی طرف عازمِ سفر ہوں گے۔ اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے نافع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ ڈویژن اور بنوں ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اضلاع کو اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اہداف تقسیم کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تمام تحریکوں کے قائدین اجتماع عام میں شریک ہوں گے، فلسطین کے لیے کام کرنے والی تمام عالمی تنظیموں کو بھی اس اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے کہ اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے گا، تین روزہ اجتماع کے بعد عوامی حقوق کی عظیم الشان تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہی ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل وادی کے عوام کو حق خوداردایت دینے میں ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ اجتماعِ عام کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ گھر گھر، گلی گلی، ہر چوک، چوراہے، مسجد، حجرے، کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات تک پہنچیں اور عوام کو جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت دیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام کو آگاہ کریں اور انہیں اجتماعِ عام میں شریک کروانے کی کوشش کریں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا سخت مقابلہ جاری ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • جماعت اسلامی کا نومبر میں عالمی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان
  • بھارت: کشمیری دستکاروں پر ٹرمپ ٹیرفس کے اثرات
  • بلوچستان کے نوجوانوں کو فوجی آپریشن نہیں تعلیم کی ضرورت: حافظ نعیم
  • اورنگی کے مسائل کے اصل ذمے دار پی پی کے قابض میئرو ٹاؤن چیئرمین ہیں ٗ منعم ظفر
  • امیر جماعت اسلامی پاکستاحافظ نعیم الرحمن کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا