عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے، ارکان اسمبلی نہیں آئے تو کوئی بات نہیں دوبارہ آئیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جو لوگ نا اہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی تباہی کی سرنگ میں داخل،نکلنےکی کوئی راہ نہیں،عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، بانی اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہوچکےجس سےنکلنےکی کوئی راہ نہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کارڈز ناکام ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ بانی صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جوپی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے لیکن مستقبل نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ویزا کی درخواست دے کر قاسم اور سلیمان نےثابت کردیا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، اے پی سی اعلامیہ پی ٹی آئی کے درد اوربغض سےبھرا ہے۔ اعلامیےمیں بھارت کیخلاف عظیم فتح معرکہ حق کاذکر نہ ہونا شرمناک ہے۔