غزہ میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی‘ مزید 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 ) فلسطینی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیںاب تک بھوک اور غذائی قلت کے باعث 193 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 96 بچے بھی شامل ہیں.
(جاری ہے)
یونیسیف نے خبردار کیا کہ غزہ میں بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی، ادویات اور سب سے بڑھ کر فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، ورنہ انسانی بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا ریڈ کراس نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں زندگیاں بچانے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور طبی مشینری کی مرمت کے لیے ضروری آلات دستیاب نہیں .
یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حاصل عالمی استثنی اور بے خوفی کی وجہ سے غزہ میں اجتماعی قتل عام کا خطرہ بڑھ چکا ہے اور یہ سب قبضے کی پالیسی کا حصہ ہے دوسری جانب اطالوی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے اٹلی کی سیاسی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ کے ارکان نے اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا. پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے ارکان نے کہا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے، کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے فائیو اسٹار موومنٹ جماعت کے اراکین نے کہا کہ آج ہم اس پرچم کو اپنے جسم سے لگا رہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں، بلکہ انسانیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے یہ اقدام اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے احتجاج اور فلسطینی عوام سے ہمدردی کے اظہار کے سلسلے کاحصہ ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غذائی قلت
پڑھیں:
ملک میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی
فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد سات کروڑ تئیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیاسی جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد چھ کروڑ پچیس لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو دو ہے۔
اس طرح مرد ووٹروں کا تناسب تریپن اعشاریہ باسٹھ فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب چھیالیس اعشاریہ اڑتیس فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد سات کروڑ اڑسٹھ لاکھ بارہ ہزار پانچ سو نواسی ہے، سندھ میں دو کروڑ بیاسی لاکھ ستاسی ہزار دو سو ایک ہے۔
خیبر پختون خوا میں دو کروڑ تیس ہزار دو سو اکتیس، بلوچستان میں چھپن لاکھ اڑتیس ہزار چوراسی جبکہ اسلام آباد میں بارہ لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو اُناسی رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔