امریکہ کا تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکہ ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اپنی اب تک کی سب سے بڑی سہولت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
پینٹاگون نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب فورٹ بلس بیس پر حراستی مرکز قائم کرنے کا جو منصوبہ ہے، اس کے تحت ابتداء میں رواں ماہ سے ہی تقریباﹰ ایک ہزار تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا۔
محکمہ دفاع کے مطابق کیمپ ایسٹ مونٹانا کے نام سے قائم اس سہولت کو پھر "آنے والے ہفتوں اور مہینوں" میں تارکین وطن کے لیے 5,000 بستر فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔
امریکی اڈے پر خیموں میں تارکین وطن کی حراستپینٹاگون نے مزید کہا کہ مکمل ہونے پر یہ امریکہ کا سب سے بڑا وفاقی حراستی مرکز ہو گا۔
(جاری ہے)
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے حوالے سے امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ محکمہ دفاع حراستی مرکز کو فنڈ فراہم کر رہا ہے، جو کہ قلیل مدتی خیمے جیسی رہائش پر مشتمل ہو گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گرچہ یہ سہولت ایک فوجی اڈے پر تعمیر کی جا رہی ہے، تاہم توقع ہے کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی وہاں پر رکھے گئے لوگوں کے لیے ذمہ دار ہو گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی گرفتاری اور تیزی سے ان کی ملک بدری کو مرکزی اور اہم ایجنڈا قرار دیا ہے اور آئی سی ای کے نقاب پوش مسلح ایجنٹوں نے ملک بھر کی فیکٹریوں اور کھیتوں میں چھاپوں کی کارروائی کر کے لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے ذریعے حراست میں لیے گئے تارکین وطن کی تعداد حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آئی سی ای کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں، تقریباً 57,000 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے، جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی اکثریت کو کوئی سزا نہیں ملی ہے۔ گرچہ صدر نے مہم کے دوران سخت مجرموں کا پیچھا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
کریک ڈاؤن کے لیے فوج کا استعمالٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران، پینٹاگون نے حراست میں لیے گئے تارکین وطن کے لیے ایسی سہولیات کی تعمیر سے انکار کیا تھا اور اس خیال کو ختم کر دیا گیا تھا۔
تاہم ان کی دوسری مدت کے دوران فوج کو فعال کرنے کا فیصلہ مزید کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔
جولائی میں، ڈیفنس سیکرٹری پیٹ ہیگستھ نے اس کے لیے نیو جرسی اور انڈیانا کے دو دیگر فوجی اڈوں کے استعمال کی منظوری دی تھی تاکہ تارکین وطن کو ان کی ملک بدری سے پہلے رہائش فراہم کی جا سکے۔
ٹرمپ نے اس سال کے اوائل میں کیوبا کے گوانتاناموبے حراستی کیمپ میں 30,000 افراد پر مشتمل "مہاجر سہولت" کی تیاری کا حکم دیا تھا۔
ٹرمپ کے دوسرے دور میں بھی ہزاروں فعال ڈیوٹی والے فوجیوں کو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔
کچھ تارکین وطن کو فوجی طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ملک بدر بھی کیا گیا ہے، حالانکہ مبینہ طور پر لاگت اور خرچ کی وجہ سے، اسے روک دیا گیا ہے۔
جولائی میں، کانگریس نے نئے امیگریشن حراستی مراکز کی تعمیر کے لیے 45 بلین ڈالر کی منظوری دی تھی۔
ادارت: جاوید اختر
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن کو حراستی مرکز کے مطابق کرنے کا گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
آریان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لاریسا بونسی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، مگر کیوں؟
بال ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لاریسا بونسی سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب 2024 کے انتخابات میں ان کے ووٹ ڈالنے کا ذکر کیا گیا۔
یہ سب کچھ بھارت میں کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی کی پریس کانفرنس کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے 2024 کے ہریانہ انتخابات میں برازیلی ماڈل کے ووٹ ڈالنے کے الزام کا ذکر کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Larissa Bonesi (@larissabonesi)
راہول گاندھی نے دعویٰ کیاکہ ایک خاتون کی تصویر مختلف ناموں کے تحت ووٹر لسٹ میں 22 بار دیکھی گئی۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لاریسا بونسی کی انسٹاگرام پوسٹس پر تبصرے اور جوکس کی بھرمار کردی۔
تاہم اصل میں جس تصویر کو ظاہر کرتے ہوئے برازیلی ماڈل لاریسا بونسی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ بھارتی خاتون لارسا نیری ہیں۔
لارسا نیری نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ راہول گاندھی نے جو تصویر استعمال کی وہ ان کی پرانی تصویر ہے اور انہیں بھارت میں ووٹ ڈالنے سے متعلق غلط ظاہر کیا جا رہا ہے۔
برازیلی ماڈل لاریسا بونسی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں۔ ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے۔
مزید پڑھیں: نورا فتیحی اور آریان خان چہ میگوئیاں کے درمیان
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل لاریسا بونسی کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب رواں سال کے آغاز میں سال نو کے جشن پر دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آریان خان توجہ کا مرکز سوشل میڈیا شاہ رخ خان لاریسا بونسی مبینہ گرل فرینڈ وی نیوز