اسلام آباد: غزہ کیلئے 200 ٹن کی امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے، اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرنے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: روانہ کی
پڑھیں:
الصمود فلوٹیلا روانہ → غزہ کے لیے نئی امید
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیں
Islam Times V Log 20-09-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Middle East Power Shifts: From Gaza Flotilla to Saudi-Pak Defense Pact
الصمود فلوٹیلا روانہ → غزہ کے لیے نئی امید
پاکستان–سعودی دفاعی معاہدہ → خطے کا نیا توازن
نیتن یاہو، دو ریاستی حل اور مزاحمت کا بیانیہ
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ
اس وی لاگ میں ہم مشرقِ وسطیٰ کی بڑی خبروں پر بات کی گئی ہے۔
الصمود فلوٹیلا کی روانگی، نیتن یاہو کا تکبرانہ خطاب، دو ریاستی حل پر عالمی تقسیم، حزب اللہ کی مزاحمتی پالیسی، پاکستان–سعودی دفاعی معاہدے کے اثرات، اور عبدالملک الحوثی کی دوحہ اجلاس پر تنقید—یہ سب خطے کی بدلتی صورتحال کا عکس ہیں۔
کیا یہ سب واقعات اسرائیل اور امریکہ کے لیے مشکلات بڑھا رہے ہیں؟ یا مسلم دنیا کے لیے ایک نئے اتحاد کا آغاز ہیں؟
#MiddleEast #Palestine #SaudiPakistan #Resistance #Israel #Gaza #Hezbollah #Iran #USPolitics