بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہیں، ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دے رہے ہیں.
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈاراورگورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی تھے،جبکہ راجہ سرفراز اکرم ،وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری، ملک ابرار،دانیال چوہدری،میاں محمد سومرو،راحت قدوسی، حذیفہ رحمان،زمرد خان، رانا محمدنذیر،راجہ شہباز ، راجہ شہزاد،چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، امتیاز جنجوعہ،نعیم اعظم خان، محمد وسیم،برگیڈیئر راجہ محمد آصف،قاری عبیدالرحمان، گوہر زاہد ملک اور عمر زاہد ملک سمیت ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، ہیں،عرس کے پہلے دن زائرین میں تقسیم ہونے والے لنگر کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی سرگرم ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا بری امام کا دورہ،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی جانب سے لنگر کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیافوڈ اتھارٹی ٹیم نے لنگر کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا کی بھی انسپکشن کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کچن ایریا میں حفظان صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت ،فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے فریزر میں رکھی گئی آئٹمز کا بھی جائزہ لیا،دیگوں اور مصالحہ جات سمیت لنگر میں استعمال ہونے والے گوشت کی بھی انسپکشن لنگر کی تیاری کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔افتتاحی تین روزہ عرس کے دوران محافل نعت اور محفل قوالی منعقد ہونگی جن میں ملک کے ممتاز نعت خواں اور قوال حضرات شرکت کرینگے، عرس کے آخری دن اختتامی تقریب اور دعا ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رحمت العالمین اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے،نوٹیفکیشن سب نیوز پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپوزیشن لیڈر شبلی فرازکا دفتر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی تین روزہ عرس
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا جی سی سی سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل (GCC) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، سیرتِ نبویؐ امن و رواداری کی بنیاد قرار
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ ترقیاتی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امریکا جاسم محمد البُدایوی گلف کوآپریشن کونسل نائب وزیراعظم نیویارک