وادی ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز، دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قراقرم بہہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
دریائی کٹاؤ سے مور خون کے مقام پر شاہراہ قراقرم بہہ گئی، گوجال کی دوسری طرف متعدد دیہات کا مرکزی راستہ منقطع ہوگیا، دونوں طرف سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، نوشہرہ میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ وادی ہنزہ میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا، دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ دریائی کٹاؤ سے مور خون کے مقام پر شاہراہ قراقرم بہہ گئی، گوجال کی دوسری طرف متعدد دیہات کا مرکزی راستہ منقطع ہوگیا، دونوں طرف سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، نوشہرہ میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ہی خواڑ کے سیلابی ریلے میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، نظام پور، زیارت کاکا صاحب اور چراٹ میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد دیہات کا نوشہرہ اور خیر آباد سے رابطہ کٹ گیا، گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لیاقت پور میں دریائے چناب کے کٹاؤ سے پانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا، گھر اور فصلیں متاثر ہوئیں، اسلام آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، میر پور آزاد کشمیر میں بھی بادل خوب برسے، پنجاب میں مون سون بارشوں سے اموات کی تعداد 164 تک جا پہنچی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپیل ویز کھول دیے گئے، ہری پور میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ندی نالوں میں طغیانی کٹاؤ سے
پڑھیں:
دریائے سندھ کی عقیدت سے سرشار بابر منگی اور امجد میرانی کا نغمہ ’سندھو وادی‘ ریلیز
بابر منگی اور امجد میرانی نے اپنے نئے گانے ‘سندھو وادی’ کا میوزک ویڈیو جاری کردیا جو دریائے سندھ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری
دریائے سندھ ہزاروں سالوں سے سندھ کے خطے کی زندگی کی بنیاد رہا ہے اور اس گانے میں اسے ایک دور دراز ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس کی طرف نغمہ سرا شخص لوٹ کر جانا چاہتا ہے۔
گانے میں دریائے سندھ کے کنارے ایک چھوٹے گھر کی طرف لوٹنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ سندھ میں انسانی آبادکاری ہمیشہ دریائے سندھ سے جڑی رہی ہے۔
گانے کے بول ہیں، ’ہزاروں سالوں سے، ہزاروں ثقافتوں کے ذریعے، تم وسیع، لازوال ہو’، اور اسے موہنجو دڑو‘ قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار
میوزک ویڈیو میں دریائے سندھ کے کنارے گاؤں کی زندگی کے مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں بچے مٹی کے گھروں کے قریب کھیل رہے ہیں۔
گانے کے بول ’لوگوں نے تمہاری دیواریں توڑ دی ہیں، پھر بھی تم قائم ہو۔ کتنے قدیم ہو تم، سندھو‘ کے ساتھ میوزک ویڈیو میں منگی اور میرانی پانی کی تلاش میں وسیع ریگستان میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔
دونوں ایک خالی کشتی میں پناہ لیتے ہیں اور زمین پانی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور منگی دریائے سندھ سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔
میوزک ویڈیو اور گانے کے بول دونوں میں فنکاروں کی دریائے سندھ کے لیے محبت واضح ہے جو اسے صرف پانی کا ایک وسیلہ نہیں بلکہ ایک محبوب ہستی کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔
بابر منگی نے خود اس گانے کی پروڈکشن کی ہے جبکہ ویڈیو کی ہدایت کاری راہول اعجاز نے کی ہے جو گزشتہ 28 برسوں میں بننے والی پاکستان کی پہلی سندھی فلم ‘انڈس ایکوز’ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
گانے کے لائن پروڈیوسر حسنین سمو نے اسے ’ہمارے سندھی لوگوں اور دریائے سندھ کے نام‘ وقف کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں
سوشل اور ماحولیاتی کارکن اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اس ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امجد میرانی بابر منگی دریائے سندھ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سندھو ندی نغمہ سندھو وادی