راولپنڈی: جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، مقدمے میں مزید دفعات شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں مزید دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے مقدمہ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دفعہ بھی شامل کرلی، نئی دفعہ لڑکی کو قتل کی نیت سے اغوا کرنے کے شواہد اور معلومات ملنے پر شامل کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے لئے کشمیر سے واپس لانے کا اعتراف کیا تھا، جرگہ سربراہ پہلے ہی لڑکی کو کشمیر سے لانے اور قتل کرکے پیرودہائی قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز ملزمان کی نشان دہی پر مقتولہ کا بیگ اور موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کرلیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا کہ
ملزمان سے کشمیر جانے اور آنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے،
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکی کو
پڑھیں:
عدالت کا سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرنے کا حکم، وارنٹ جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔