اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، حبس کی شدت بھی برقرار رہے گی، لاہور میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر عبدالعزیز نے یہ بھی بتایا کہ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، لاہور میں ہلکی بارش تو ہو سکتی ہے مگر تیز بارش کا کوئی امکان موجود نہیں مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے. اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے.

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے دوسری طرف نوشہرہ شہر اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، نوشہرہ میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی.

نوشہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، ریلوے کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، ڈسپنسری بھی محفوظ نہ رہی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چند مقامات پر بارش میں موسم گرم اور گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے علاقوں میں کی توقع ہے بارش کا ملک کے

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح

ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔

متعلقہ مضامین

  • 2026 کے حوالے سے مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی حیران کن پیشن گوئیاں
  • بریسٹ کینسر میں بیشتر مریضوں کو ریڈی ایشن کی ضرورت نہیں، تحقیق
  • بارش نے میچ کا نتیجہ بدل دیا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کی پاکستان پر 2 رنز سے فتح
  • بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا
  • ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
  • کراچی: نمائش چورنگی بند ہونے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر