امریکا میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار کون سی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
شیورلے کیمرو زیڈایل ون ملک میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار بن گئی ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود کیمرو زیڈایل ون گاڑیوں کی مجموعی چوری کی شرح دیگر تمام گاڑیوں کے مقابلے میں 39 گنا زیادہ ہے۔
امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معمولی ماڈل کیمرو بھی چوروں کا نشانہ بن رہی ہے، جس کی چوری کی شرح اوسط گاڑیوں کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ ہے، انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کیمرو کو چوری کا نشانہ بنانا ایک نیا رجحان ہے کیونکہ ماضی میں یہ گاڑی اس فہرست میں نمایاں نہیں ہوتی تھی۔
2025 کی دو تازہ رپورٹس میں کیمرو زیڈایلون 2 ڈور، کیمرو 2 ڈور اور کیمرو کنورٹیبل کو 2022 سے 2024 کے دوران مسافروں کی گاڑیوں میں سب سے زیادہ چوری ہونے والے 10 ماڈلز میں شامل کیا گیا ہے۔
امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ اور انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی کے چیف آپریشن آفیسر میٹ مور کے مطابق، مسکل کارز اکثر اس فہرست میں سرفہرست رہتی ہیں کیونکہ چور زیادہ ہارس پاور والی گاڑیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ ’یہی وجہ ہے کہ زیادہ مہنگی اور طاقتور زیڈایل ون، عام کیمرو کے مقابلے میں کہیں زیادہ چوری ہوتی ہے۔‘
گاڑی کی طاقت کے علاوہ، کیمرو کے نئے ماڈلز میں ایک تکنیکی خامی بھی موجود ہے جس کے ذریعے چور آن بورڈ پورٹس تک رسائی حاصل کر کے چابی کا کوڈ کلون کر سکتے ہیں، جنرل موٹرز نے مارچ میں 2020 سے 2024 ماڈلز کے لیے ایک سروس مہم شروع کی ہے، جس کے تحت مالکان اپنی گاڑیوں کا مفت سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کروا سکتے ہیں تاکہ چوری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب، سب سے کم چوری ہونے والی 20 گاڑیوں میں 8 الیکٹرک گاڑیاں اور دو پلگ اِن ہائبرڈز شامل ہیں، جن کی کل چوری کی شرح اوسط سے 85 فیصد کم ہے، تحقیق کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں چوروں کے لیے کم پرکشش ہوتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر گیراج یا چارجنگ کے لیے عمارتوں کے قریب پارک کی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن بورڈ پورٹس امریکا پلگ اِن ہائبرڈز جنرل موٹرز چوری ڈیٹا انسٹیٹیوٹ سروس مہم شیورلیٹ کلون کوڈ کیمرو زیڈایل ون ہائی وے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آن بورڈ پورٹس امریکا پلگ ا ن ہائبرڈز جنرل موٹرز چوری شیورلیٹ کلون کوڈ ہائی وے زیادہ چوری چوری ہونے ہائی وے کے لیے
پڑھیں:
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے نمبرز حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس نظام نے روایتی پیچیدگیوں، کرپشن اور ایجنٹ کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کو گھر بیٹھے بولی میں حصہ لینے کی سہولت دی ہے۔