اسلام آباد: حکومت نے نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
انڈسٹریل پالیسی کے تحت 4 برسوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کی شرح کم ہو کر 5 فیصد مقرر کی جائے گی، پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پر پانچویں سال سپر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے داران وفاقی کابینہ سے نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری لی جائے گی، مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس کیلئے کم سے کم تھریش ہولڈ 20 کروڑ سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پالیسی مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے سے تھریش ہولڈ بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کیلئے تھریش ہولڈ 50 کروڑ روپے سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کیلئے تھریش ہولڈ بڑھا کر 1.

5 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ پالیسی میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی، مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے ٹیکس ریٹس پر ریشنالائزیشن ہو گی اس کے علاوہ بینک کرپسی فریم ورک، مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے آسان بنیادوں پر کریڈٹ کی سہولت ہو گی۔

نئی انڈسٹریل پالیسی میں سرمایہ کاری کا تحفظ، مینوفیکچررنگ سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ سمیت دیگر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نئی انڈسٹریل پالیسی پالیسی میں کی تجویز کرنے کی

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چار روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس کل (8 نومبر) مقررہ وقت پر پشاور کیلئے روانہ ہوگی.

متعلقہ مضامین

  • بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
  • جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
  • ای سی سی اجلاس : پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے سمری منظور
  • چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ
  • کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات: انڈسٹریل زون، پارک میں بہترین پوٹینشل، ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی امپورٹ پر ریلیف دینگے: مریم نواز
  • آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کر دی
  • ایف بی آر کا مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلان
  • ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نیا قانون نافذ
  • پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری