ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کو پینشن ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا۔
عدالت نے فیصلے کی کاپی دونوں جامعات اور سیکریٹری فنانس بلوچستان کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پروفیسر ظفر الیاس 1987ء سے 2009ء تک بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر رہے، وہ علامہ اقبال یونیورسٹی کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے، انہوں نے مستقل پروفیسر کی پوسٹ کے لیے اپلائی کیا اور 2011ء میں مستقل ہو گئے۔
عدالت کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ پروفیسر ظفر الیاس جنوری 2023ء میں 36 سالہ پبلک سروس مکمل کر کے ریٹائر ہوئے، ان کی پینشن کی مجموعی رقم 37 لاکھ 26 ہزار 381 روپے بنی، پینشن کی رقم ادا نہ کیے جانے پر پروفیسر ظفر الیاس نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو درخواست دی، یونیورسٹی میں شنوائی نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ علامہ اقبال پینشن کی کا حکم
پڑھیں:
سکھر: بااثر شخص کا طالبہ کو دوستی کا پیغام، اغواء کی کوشش، 9 افراد پر مقدمہ درج
—علامتی فوٹوسکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔
صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، محکمۂ اعلیٰ تعلیم کو طالبہ نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے میں طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں، 6 ملزمان ضمانت پر ہیں۔