لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ اب "ہاٹ کیک" بن چکا ہے، ہر نشست پر 15، 15 امیدوار دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کون ٹکٹ کا حقدار ہے، اس کا حتمی فیصلہ قائد میاں نواز شریف کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ صرف موزوں امیدواروں کی سفارش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات لڑنے کے خواہش مند افراد سے تجاویز بھی طلب کی ہیں اور بہت جلد پارلیمانی بورڈ کی اگلی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ چکی ہے، انہیں ن لیگ کے مقابلے میں کھڑا ہونے کے لیے امیدوار تک دستیاب نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات

پڑھیں:

بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر فائرنگ: ایک شخص جاں بحق،امیدوار سمیت 2افراد زخمی

ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص  جاں بھق اور دو زخمی ہوگئے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونے والوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا، جب ملک کی سیاسی جماعتوں نے تاریخی عام انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جبکہ بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی گزشتہ سال اگست میں حکومت کے خاتمے کے بعد فروری 2026 میں عام انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے بنگلادیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی
  • پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر فائرنگ: ایک شخص جاں بحق،امیدوار سمیت 2افراد زخمی
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری