صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہاٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز لی گئیں، ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہاٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی، پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات میں پارلیمانی بورڈ نے کہا کہ

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست نہیں بلکہ فساد کی جماعت ہے۔ ان کے پاس عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں، صرف سیلابی سیاست ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب کے ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیلاب آیا ہو اور وزیر اعلیٰ خود نہ پہنچی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی طرح متاثرین کے درمیان بیٹھ کر ان کے دکھ درد سنے، یہ ایک نئے طرز حکمرانی کی جھلک ہے۔ سیلاب سے 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 26 لاکھ براہِ راست اور 21 لاکھ مویشی شامل ہیں۔ تین دریاؤں کے کنارے کے علاقوں سمیت 27 اضلاع اور 4 ہزار 794 دیہات متاثر ہوئے۔ متاثرہ کاشتکاروں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ دیا جا رہا ہے، جبکہ گھروں کے متاثرین کو 10 لاکھ روپے مکمل نقصان اور 5 لاکھ جزوی نقصان پر دیا جائے گا۔ گائے اور بھینس کے ضیاع پر بھی 5 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ تمام رقوم پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے دی جا رہی ہیں، کسی سے مدد نہیں مانگی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت 80 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور دسمبر تک ان کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ مزید برآں، متاثرین کے لیے "ریلیف کارڈ" متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ کسی کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے تعاون کو سراہتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ قومی وقار کی علامت ہے، مگر اس پر بے بنیاد تنقید افسوسناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • مریم نواز کی سلائی مشین چلانے کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیاہے: عظمیٰ بخاری
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا، عظمی بخاری