وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے دعووں کو غیر معقول اور غیر موزوں قرار دے کر دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے نہ کوئی پاکستانی طیارہ مار گرایا، نہ ہی تباہ کیا، پاکستان نے چھ بھارتی جنگی طیارے اور ایس فور ہنڈریڈ فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے فوری بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دیں، غیر جانبدار مبصرین نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کے نقصان کا اعتراف کیا، عالمی رہنما، بھارتی سیاست دان اور غیر ملکی انٹیلی جنس جائزوں میں اعترافات شامل تھے۔

خواجہ آصف  نے کہا کہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ایئر فورس کے تاخیری دعوے جتنے غیر معقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پر کیے گئے ہیں،  تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ خواجہ آصف

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔

اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔

طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
  • پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، طالبان کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے: وزیر دفاع
  • پاک افغان مذاکرات ناکام؛ طالبان کے رویے پر ثالث بھی مایوس ہو گئے، خواجہ آصف
  • بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلیے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی
  • اس وقت پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، خواجہ آصف
  • نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری
  • پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • اگر افغانستان نے حملہ کیا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • فیکٹ چیک، وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں دراندازی کا کوئی بیان نہیں دیا
  • پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا