لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید بتایا کہ منصوبہ میں صوبہ بھر کی روڑ بحالی کی 1942 اسکیمیں شامل ہیں اور صوبہ بھر میں 4903 کلومیٹر روڑز کی بحالی کی جائے گی، کچے راستوں کو کارپٹ / ٹی ایس ٹی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،گاؤں کی سطح پر جاکر شاہراہوں کو بحال کر رہے ہیں ہمارا عزم بہترین سفری سہولیات ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز روڑز سیکٹر کی بحالی کے لیے مکمل سپورٹ کررہی ہیں،پنجاب کے ہر شہری کو بہترین سفری سہولیات دینے کی جانب گامزن ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی سطح پر

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزار میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی، اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان کے حاجی گلبر خان اختر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر صدر اسماعیلی کونسل نزار میواوالا نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ایجنسیاں سیلاب زدہ علاقوں میں تعاون فراہم کریں گی اور مقامی کمیونٹیز کی بحالی و مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے گلگت بلتستان میں سات سکولوں کی ابتدائی بحالی، مرمت اور ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کے مطابق دوبارہ تعمیر (گرین ریٹروفٹنگ) کا اعلان کیا۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ سرکاری صحت مراکز میں شمسی توانائی کے نظام کی مرمت اور سولر سہولیات کی بحالی کی جائے گی۔ پینے کے پانی کی سکیموں اور حفاظتی انفراسٹرکچر کی مرمت، اور سیلاب زدہ علاقوں میں آٹھ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی قائم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کو طبی سامان اور آلات مہیا کیے جائیں گے، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3000 کم غذائیت کا شکار بچوں اور خواتین کی نشاندہی اور علاج کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک اور کامیابی، صوبہ 31 برس پرانے قرض سے آزاد ہوگیا
  • ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، عظمیٰ بخاری
  • صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟
  • آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار‘اپیل منظور
  • مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس 58لاکھ ملنے کا امکان
  • حکومت نے بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے