این اے-129 ضمنی انتخاب: میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
این اے-129 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ حماد اظہر کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے اس جانچ پڑتال میں حصہ لیا۔
ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف محکموں بشمول سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں سے متعلقہ ڈیٹا منگوایا ہے، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ابھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کیے جا رہے ہیں اور ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہی کاغذات کی منظوری یا نا منظوری کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این اے -129 پی ٹی آئی حماد اظہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این اے 129 پی ٹی ا ئی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی
پڑھیں:
ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد:ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔