ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت مجوزہ راہداری کو روک دے گا، جسے خطے کے دیگر ممالک نے پائیدار امن کے لیے مفید قرار دیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر، علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ تہران اس منصوبے کو روس کے ساتھ یا تنہا خود روک دے گا، روس کے ساتھ ایران کی تذویراتی شراکت داری ہے، اور دونوں ممالک آرمینیا کے اتحادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ قفقاز ایک ایسا ریئل اسٹیٹ ہے جسے وہ 99 سال کے لیے لیز پر لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے میں شامل یہ راہداری ٹرمپ کے کرائے کے فوجیوں کے لیے دروازہ نہیں بلکہ ان کی قبر بنے گی اور اسے ’سیاسی غداری‘ قرار دیا جو آرمینیا کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں دستخط ہونے والے معاہدے کے تحت امریکا کو ایک خصوصی ترقیاتی حق حاصل ہوگا جس کے ذریعے آذربائیجان کو ترکی سے ملحق آذربائیجانی علاقہ نخچیوان سے جوڑا جائے گا۔ یہ راہداری ایران کی سرحد کے قریب سے گزرے گی اور اسے ٹرمپ روٹ برائے عالمی امن و خوشحالی کا نام دیا گیا ہے، جو آرمینیا کے قوانین کے تحت کام کرے گی۔
علی اکبر ولایتی کے مطابق یہ منصوبہ نیٹو کو اس پوزیشن میں لے آئے گا کہ وہ ایران اور روس کے درمیان سانپ کی طرح بیٹھ سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
دوسری جانب آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں سرحدوں کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے ممکنہ منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وزارت نے کہا کہ ایران کی سرحد کے قریب کوئی بھی منصوبہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ اورغیرملکی مداخلت کے بغیر ہونا چاہیے۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے بھی محتاط انداز میں اس معاہدے کا خیر مقدم کیا لیکن غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف خبردار کیا، بیان میں کہا گیا کہ پائیدار حل خطے کے ممالک کو خود تیار کرنے چاہئیں، تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں مغربی قیادت میں تنازعات کے حل کی ’بدقسمت مثال‘ نہ دہرائی جائے۔
مزید پڑھیں:
ادھر ترکی نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مجوزہ راہداری کے ذریعے جنوبی قفقاز سے توانائی اور دیگر وسائل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نیٹو کا رکن ہوتے ہوئے ترکی بنیادی طور پر آذربائیجان کا مضبوط حامی رہا ہے، تاہم اس نے وعدہ کیا ہے کہ باضابطہ امن معاہدے کے بعد آرمینیا سے تعلقات بحال کرے گا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیف سے معاہدے پر گفتگو کی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے انقرہ کی حمایت کی پیشکش کی، ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے مصر کے دورے کے دوران کہا کہ یہ راہداری یورپ کو ترکی کے راستے ایشیا کی گہرائیوں سے جوڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان 1980 کی دہائی کے آخر سے متعدد جنگیں ہو چکی ہیں، جب نگورنو-کاراباخ، جس میں اس وقت اکثریتی نسلی آرمینیائی آبادی تھی، آذربائیجان سے علیحدہ ہو کر آرمینیا کی مدد سے ایک خود مختار علاقے کے طور پر قائم ہوا۔ گزشتہ سال آرمینیا نے کئی دیہات آذربائیجان کو واپس کر دیے، جسے باکو نے ’تاریخی اور طویل انتظار کے بعد کا واقعہ‘ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان آرمینیا الہام علیف امریکا انقرہ ایران ترک صدر تہران ٹرمپ روٹ برائے عالمی امن و خوشحالی خودمختاری رجب طیب اردوان روس ریئل اسٹیٹ علاقائی سالمیت علی اکبر ولایتی غیر ملکی مداخلت قفقاز نیٹو وزارت خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمینیا امریکا ایران تہران ٹرمپ روٹ برائے عالمی امن و خوشحالی خودمختاری رجب طیب اردوان ریئل اسٹیٹ علاقائی سالمیت علی اکبر ولایتی غیر ملکی مداخلت نیٹو امن معاہدے مزید پڑھیں کے درمیان کی مداخلت روس کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکا کا قفقاز میں ٹرمپ راہداری بنانے کا منصوبہ، ایران کی مخالفت
آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کے تحت امریکا نے قفقاز میں ٹرمپ راہداری بنانے کا منصوبہ بنالیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ایران نے اپنی شمال مغربی سرحدوں کے نزدیک ٹرمپ راہداری کے منصوبے کی مخالفت کردی۔
ایران نے اپنی سرحدوں کے نزدیک ٹرمپ راہداری منصوبے کوقومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی کا بیان میں کہنا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے نزدیک ٹرمپ حمایت یافتہ راہداری بننے کی اجازت نہیں دے گا۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی جغرافیائی تبدیلی کو برداشت نہیں کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق علی اکبر ولایتی نے کہا کہ راہداری ٹرمپ کی ملکیت نہیں، ٹرمپ کے کرائے کے فوجیوں کا قبرستان بنے گی۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کے تحت قفقاز میں ایک راہداری بنانے کا مجوزہ منصوبہ بھی طے ہوا ہے، ٹرمپ راہداری برائے امن و خوشحالی نامی منصوبے میں آرمینیا، آذربائیجان سے ترکیے تک راہداری بنائی جائے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق راہداری ایران کی شمال مغربی سرحد کے قریب واقع ہوگی، معاہدے کے تحت راہداری کی تعمیر کے مالکانہ حقوق امریکا کے پاس ہوں گے۔